ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد باقر کی25 ویں برسی (کل ) منائی جائیگی

منگل 24 اپریل 2018 18:33

عارفوالا۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) اردو ،فارسی اور پنجابی زبان وادب کے نامور اسکالر ،محقق ادیب اور ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد باقر کی25 ویں برسی کل 25 اپریل بروزبدھ کو منائی جائے گی، وہ 4اپریل1910ء کو بنگلہ لائل پور میں پیدا ہوئے تھے ،ان کی تصانیف میں تہذیب عمل، شعرائے پنجاب ، لندن سے خطوط اور تعلیمات شیخ ابوالحسن ہجویری داتا گنج بخشؒ کے نام سرفہرست میں شامل ہیں، وہ 25اپریل1993ء کو وفات پاگئے تھے ۔