الپوری:شانگلہ پرائیویٹ سکولوں کے مالکان اور اساتذہ کی شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے احتجاجی دھرنا

خیبر پختونخواہ حکومت یہودی لابی کے ایجنڈے کے تحت پرائیویٹ سکولوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کررہے ہیں ، مظاہرین

منگل 24 اپریل 2018 19:54

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) شانگلہ پرائیویٹ سکولوں کے مالکان اور اساتذہ کی شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے احتجاجی دھرنا ، خیبر پختونخواہ حکومت یہودی لابی کے ایجنڈے کے تحت پرائیویٹ سکولوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کررہے ہیں ، نجی سکولوں کو غیر ملکی طرزعمل پر چلانے کی کوشش کررہے ہیں اس قسم کے اقدمات کو کسی صورت میں ماننے کو تیار نہیں اگر پرائیویٹ سکول بند کئے جائے تو بچے تعلیم کہاں حاصل کر ینگے ۔

شانگلہ میں حکومتی سکولوں کی حالت زار دیکھے پھر پرائیویٹ اداروں کے بند کرنے کی کوشش کرلیں شانگلہ بھر کے پرائیویٹ سکول کے مالکان اور اساتذہ نے پریس کلب گراؤنڈ میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی جنہوں نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے تھے جن پر آئی ایم او اور ڈی ایم او کے زریعے تعلیم نظام غیر ملکی ایجنڈے کے تحت چلانے کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرے کی قیادت پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر دیدارلحق ،جنرل سیکرٹری ضیاء الحق کررہے تھے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شانگلہ میںسرکاری سکولوں کے بلڈنگ کئی سالوں پہلے زلزلے سیلاب اور دہشت گردی سے تباہ ہوئے لیکن اب تک سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو دوبارہ تعمیر نہیں کرایا گیا تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن ریاست خود اس میں مکمل طور پر فیل ہوچکے ہیں پرائیویٹ سکول ادارے تو حکومت پر احسان کررہے ہیں کہ وہ حکومت کی زمہ داری خود نبھا رہے ہیں لیکن ان کے برعکس حکومت ہمارے خلاف ظالمانہ اقدامات کررہے ہیں اس اقدامات کے پیچھے ضرور کوئی راز ہوگا اور معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نظام تعلیم کا بیڑہ غرق کرکے بیرونی ایجنڈے کو پروان چھڑانا چاہتے ہیں ۔

اگر موجودہ حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی اور ہمارے مطالبات نہیں مانے تو احتجاج جاری رکھنیگے انہوں نے کہا کہ حکومت یا تو متبادل روزگار دیں پرائیویٹ سکولوں سے ہزاروں نوجوان بے روزگار ہوجائنگے لیکن یہ صرف روزگار نہیں کم تنخواہ میں یہ لوگ اس غریب ملک کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ۔ صوبائی حکومت اپنے کئے گئے یکطرفہ فیصلہ پر نظر ثانی کریں،پرائیویٹ سکولز میں پڑھنے والے 36ہزار سے زائید طلباء و طالبات درس و تدریس سے محروم ہوگئے۔

پرائیویٹ سکولزکا بدھ کو دوسرے روز بھی سکول کو بھی صوبائی تنظیم کی کال پر بند رکھے گئے ۔شانگلہ میں 125رجسٹرڈپرائیویٹ سکولز آج دوسرے روز بھی بند رہیں ،جس سے طلباء و طالبات کے والدین میں اظہار تشویش پیدا ہوگئی ہے،طلباء و طالبات کے قیمتی وقت کا ضیاع صوبائی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،پرائیویٹ سکولز اور صوبائی حکومت کی رسہ کشی میں طلباء و طالبات کا نقصان ہورہا ہے،سکولوں کے غیر یقینی صورتحال اور صوبائی حکومت کی خاموشی بچوں کے مستقبل پر برے اثرات مرتب کرسکتے ہیں،والدین نے صوبائی حکومت سے پرائیویٹ سکولز کے جائز مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔