ایون فیلڈ ریفرنس استغاثہ کے وکیل گواہان پر تقریباً دو ہفتوں تک اپنی جرح مکمل کریں گے

گواہان پر جرح مکمل ہونے کے بعد نیب ملزمان کو موقع دے گا کہ وہ اپنی صفائی میں مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہہ لیں، ذرائع

منگل 24 اپریل 2018 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس استغاثہ کے وکیل گواہان پر تقریباً دو ہفتوں تک اپنی جرح مکمل کریں گے‘ گواہان پر جرح مکمل ہونے کے بعد نیب ملزمان کو موقع دے گا کہ وہ اپنی صفائی میں مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہہ لیں‘ نیب کی کوشش ہے کہ مئی کے وسط تک اس کی سماعت مکمل ہوجائے‘ ذرائع کے مطابق نیب کی حتیٰ الامکان کوشش ہے کہ کسی کو جلد سے جلد نمٹا لیا جائے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے وکیل کیس کو لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ان کے تاخیری حربے ناکام بناتے ہوئے کیس کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے کوشش کی جائے گی‘ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو جو وقت دیا ہے اس وقت میں کیس کی سماعت ہوجائے گی احتساب عدالت ایون فیلڈ کیس میں کسی بھی ریفرنس کا فیصلہ اکیلا نہیں دے گی بلکہ ایون فیلد‘ فلیگ شپ اور لندن فلیٹس کا فیصلہ ایک ساتھ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :