ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ کا نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اسلحہ برآمد کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 20:03

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈی پی او ہری پور سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر ذوالفقار خان جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ فیصل حفیظ نے ہمراہ نفری پولیس و لیڈیز پولیس حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 6 عدد 12 بور، 2 عدد پستول 30 بور او مختلف بور کے 150 عدد کارتوس برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح رمضان ولد گل خان سکنہ کیمپ نمبر 3 کھلابٹ کو گرفتار کر کے ایک کلو 945 گرام چرس برآمد کر لی۔ کرایہ پر مکان دے کر اس کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے پر مالک مکان ریاست ولد محمد رمضان سکنہ ڈھینڈہ کے خلاف 10RBA کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :