کوئٹہ،مسلم حکمرانوں کو اسلامی نظام کی سفارشات ارسال کی جائیں گی، الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی

کشمیر سے فلسطین تک مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے کشمیر میں بھارت، فلسطین میں اسرائیل اور افغانستان میں امریکہ مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے،صدر جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان

منگل 24 اپریل 2018 21:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو اسلامی نظام کی سفارشات ارسال کی جائیں گی کشمیر سے فلسطین تک مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے کشمیر میں بھارت، فلسطین میں اسرائیل اور افغانستان میں امریکہ مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے امت مسلمہ کے مسائل کا حل قرآن و سنت کی پیروی ہے عالمی گریٹ گیم کے تحت مسلم ممالک کو تقسیم کیا جا رہا ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ دنیا کے سامنے حقیقی اسلام اور حقیقت اسلام پیش کرنے کی ضرورت ہے غلبہ اسلام کی منزل قریب ہے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے علماء حفاظت دین کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اسلام کا پیغام امن و محبت پھیلائیں۔

(جاری ہے)

اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کر کے اسلامی دنیا کے تنازعات کا حل تلاش کیا جائے اتحاد امت اور بیداری امت وقت کی پکار ہے۔