جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ، بزرگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر، ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی حدود کی حفاظت کی، رومان میر محسود

منگل 24 اپریل 2018 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے غازی پاکستان فائونڈیشن کے زیر اہتمام اک عشق اک جنون، پاکستان اور پختون مہم کے سلسلے میں چوہدری عدنان ظفر آرائیں کی رہائش گاہ پر مہمند اور محسود قبائل کے محب الوطن نو جوانوں خان بدین مہمند اور رومان میر محسود نے ساتھیوں کے ہمراہ بریگیڈئیر (ر) راجہ شاہد غنی، چئیرمین غازی پاکستان فائونڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی، اور مرکزی صدر منیر حسین شر کو روائتی پختون پگڑیاں پہنائی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سلیمان خیل قبیلے کے سردار حسن خان سلیمان خیل، عابد حسین علوی، سید عامر احمد شاہ، شاہد حسین سومرو، منیب الرحمن انصاری، جنید علی انصاری و دیگر بھی موجود تھے۔محب الوطن پختون نوجوانوں رومان میر محسود، خان بدین مہمند و دیگر کا کہناتھا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر، ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی حدود کی حفاظت کی ہے۔ پاکستان ہمارا ایمان ہے اور افواج پاکستان ہماری شان ہیں ہم افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اور پاکستان کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :