لیبریونین کی انجینئرز کے احتجاج سے اظہاریکجہتی ، پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی

منگل 24 اپریل 2018 22:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا نے مختلف محکموں کے انجینئرز کے احتجاج سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اس سلسلے میں باچاخان چوک سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی ۔ریلی کی قیادت یونین کے صدر ملک نثار خان ،جنرل سیکرٹری عبدالسلام ،سینئرنائب صدرمومن خان ،چیئرمین،فرحت اللہ ،وائس چیئر مین حبیب اللہ عمرزئی اور عبدالرحمن نے کی ۔

ریلی شرکاء نے کہاکہ گورنمنٹ انجینئرز، چیف انجینئر ز، ایکسیئن اور اے سیز کے مطالبات جائز ہیں کیونکہ وہ شب و روز محنت کرکے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکر رہے ہیں لیکن ہمیشہ حکومت کی جانب سے انکو نظرانداز کیا گیا جو ناانصافی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ تمام محکموں کے انجینئرزکو پروفیشنل الائونس دیگر اپ گریڈکیا جائے ، مہنگائی اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تنخوا ہوں میں ان کا گزارہ مشکل ہے اس لئے ان کو نجی پریکٹس کی اجازت دی جائے تاکہ انجینئرز کی مالی مشکلات میں کمی آسکے۔

(جاری ہے)

یونین کے رہنمائوںنے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انجینئرز کو اپگریڈکرکے پروفیشنل الائونس دی جائے اور نجی پریکٹس پر عائدپابندی کو ختم کی جائے ورنہ انجینئرزسے اظہار یکجہتی کیلئے یونین ہر سطح پر احتجاج کریگی۔