مارگلہ کے جنگلات میں سید پور ویلج اوردامن کوہ چوکی کے قریب 2مقامات پر پھر آگ بھڑک اٹھی،دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کی رسائی ناممکن،25اہلکار آگ بجھانے میں مصروف
بدھ 25 اپریل 2018 00:20
(جاری ہے)
ایک ماہ کے دوران مزکورہ علاقے میں آتشزدگی کایہ چوتھا واقعہ رونما ہورہا ہے ،چندروزپہلے کا لنجر گائوں میں لگنے والی آگ تفریحی مقام دامن کوہ اورٹریل5سے ہوتی ہوئی نیول ہیڈ کو ارٹر کے عقب تک پھیل گئی تھی جس پر 4دن کی مسلسل انتھک محنت کے بعد قابوپایاجاسکا،بعد ازاںپھر آگ بھڑک اٹھی جس پر دوسرے روزقابوپایاجاسکا،جبکہ 4 روز قبل گوگینہ چوکی کے قریب لگنے والی آگ پر دودن بعد قابوپایاگیا،تاہم اب ایک مرتبہ پھر مارگلہ ہلز میں سید پور گائوں کے عقب اورٹریل 3کے قریب اورمنال کے پاس پیر سوہاوا چوکی کے قریب دومقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے بڑے پیمانے پر پہاڑ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے دوردور تک دیکھائی دیتے رہے۔
ا س حوالے سے ڈائریکٹر ای اینڈ ڈی ایم ظفراقبال کاکہناہے کہ آگ مقامی لوگ لگاتے ہیں جبکہ دشوار گزارپہاڑی علاقہ ہونے کے باعث مذکورہ علاقے فائربریگیڈ سمیت دیگر فائرسٹاف نہیں جاسکتا۔جبکہ ڈائریکٹر انوائرمنٹ عرفان نیازی کاکہناہے کہ پوری کوشش کی جارہی ہے آگ پر قابوپالیاجائے گا،25اہلکار آگ پر قابوپانے میں مصروف ہیں۔مزید قومی خبریں
-
طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار
-
پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی
-
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں
-
ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے‘مریم نوازشریف
-
صوبہ میں ڈینگی کے 31 کیسز رپورٹ
-
جنیوا ورلڈ کینسر کانگریس میںعمران خان کی خدمات کا تذکرہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے‘ مسرت چیمہ
-
عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پر سماعت ،ڈی جی ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب
-
ننکانہ صاحب‘ سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشتگرد ہلاک‘2فرار ہوگئے
-
ٹویٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کیخلاف عظمی بخاری کی درخواست پرڈی جی ایف آئی اے 23 ستمبر کو طلب
-
مانسہرہ موٹروے پر فائرنگ باپ بیٹا قتل۔بیوی بچوں سمیت چار افرادزخمی،15سالہ لڑکی کواغوا کرلیاگیا
-
حکومت فیصل آباد میں صحافیوں کوسہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، عظمٰی بخاری
-
گورنر پنجاب کا جامعات کو ڈرگ فری بنانے کیلئے طلبا اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانیکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.