تھرل سے بھر پور فلم ’’خاموشی‘‘ کے چند مناظر دوبارہ عکسبند کئے جائیں گے

بدھ 25 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کی تھرلر ’’خاموشی‘‘ کے چند مناظر دوبارہ عکسبند کروائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمنا بھاٹیا اور پرابھودیوا اپنی نئی تھرلر ’’خاموشی ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیںگے فلم کے ہدایتکار چکری ٹولٹی نے فلم کی عکسبندی لندن میں بہت پہلے مکمل کروا دی تھی لیکن فلم کی ایڈیٹنگ کے بعد فلم پروڈیوسر واشو بھگنانی نے فلم کے چند مناظر کی عکسبندی دوبارہ کرنے کا کہا ہے اور اس بارے میں ہدایتکار سے بھی بات کی ہے۔ فلم میں تمنا گونگی بہری لڑکی کاکردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :