اساتذہ کیلئے ایم فل الائونس 8ہزار ماہانہ مقرر کرنے کا مطالبہ

بدھ 25 اپریل 2018 12:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم کے ایم فل ڈگری ہولڈر اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو صرف 2ہزار روپے ماہانہ ایم فل الائونس دینا ناانصافی ہے ‘ پی ایچ ڈی پر 10 ہزار روپے ماہانہ الائونس دیا جارہا ہے ‘ ایم فل اساتذہ کیلئے ماہانہ الائونس کم ازکم 8 ہزار روپے مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک مشترکہ بیان میں ایم فل ڈگری ہولڈر اساتذہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو تنخواہوں میں خصوصی الائونسز دینا خوش آئند فیصلہ ہے اس سے تخصص کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوگی تاہم پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری ہولڈرز کے الائونس میں بہت بڑا فرق ہے لہٰذا ایم فل اساتذہ کیلئے الائونس 2 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار روپے مقرر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :