مسلم لیگ (ن) کو نظریاتی اور وفادار کارکنوں پر فخر ہے، سید ولی شاہ آفریدی

بدھ 25 اپریل 2018 12:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) فاٹا کے سینئر رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا مہمند ایجنسی کے صدر عالم گل کی کا ر کردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی پالیسوں کو اٴْجاگر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کے قائد محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) و وزیر علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کارکردگی کو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لاتے ہیں انھوں نے عالم گل کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان جیسے مخلص اور وفادار ساتھیوں پر فخر ہے کیونکہ مخلص اورر نظریاتی لوگ مشکل ترین وقت میں قیادت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔