اربوں روپے کی امداد پاکستانی مخیر حضرات نے دی،
غیر ملکی امداد ملا کر کتنے پیسے جمع ہوئی چیف جسٹس کے زلزلہ متاثرین فنڈ کرپشن کیس ریمارکس سال 2006 سے اب تک انتظامی امور پر5 ارب 36 کروڑ روپے لگے ہیں ،ْنمائندہ ایرا کا بیان کیا پانچ ارب روپے معمولی رقم ہی ایرا میں چاچے مامے بھرتی کیے گئے ہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار
بدھ 25 اپریل 2018 14:28
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے کہا کہ اربوں روپے کی امداد پاکستانی مخیر حضرات نے دی، غیر ملکی امداد ملا کر کتنے پیسے جمع ہوئی جو ٹینٹ اور کمبل آئے ان کا حساب نہ جانے کیسے لیں گے۔
سیکرٹری خزانہ نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ممالک سے 2.89 ارب ڈالرز امداد ملی، اندرون ملک سے ملنے والی امداد کا حساب موجود نہیں ،ْممکن ہے ایرا کے پاس معلومات ہوں۔نمائندہ ایرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے ایک ارب 90 کروڑ اور ڈونرز نے 100 ارب روپے دیئے ،ْ10 ہزار 563 منصوبے زیر تعمیر ہیں، منصوبوں کیلئے مزید 37 ارب روپے کی رقم درکار ہے۔نمائندہ ایرا نے بتایا کہ سال 2006 سے اب تک انتظامی امور پر5 ارب 36 کروڑ روپے لگے ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا پانچ ارب روپے معمولی رقم ہی انہوں نے ریماکس دیئے کہ ایرا میں چاچے مامے بھرتی کیے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے نمائندہ ایرا سے استفسار کیا کہ بالا کوٹ کا کیا ہوا اس پر نمائندے نے بتایا کہ بالاکوٹ میں زمین کا قبضہ نہیں مل رہا، قبضہ مل جائے تو دو سال میں منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔چیف جسٹس نے نمائندہ ایرا سے سوال کیا کہ کیا غریب لوگ 2 سال کھلے آسمان تلے رہیں گے، آپ خود ان شیلٹرز میں رہ سکتے ہیں۔نمائندہ ایرا نے بتایا کہ میں 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹینٹ میں رہا ہوں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے لیے دو بنگلے بنے ہوں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بلا لیں فنڈز دینے والے مفتاح اسماعیل کو، اس وزیرخزانہ کو بلائیں جو پاکستان میں نہیں رہے، سابق وزیر خزانہ آکر بتائیں پیسے کہاں کہاں خرچ ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے نمائندہ ایرا سے پوچھا کہ مانسہرہ جانے میں کتنا وقت لگے گا جس پر انہیں بتایا گیا کہ مانسہرہ جانے میں 4 گھنٹے سے زائد لگتے ہیں، چیف جسٹس نے پوچھا ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرسکتے ہیں نمائندہ ایرا نے جواب دیا کہ حکومت کو کہتے ہیں تو ہیلی کاپٹر مل جاتا ہے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ابھی بالا کوٹ جارہے ہیں، اپنے خرچے پر جائیں گے، جس جس نے جانا ہے قافلے کیساتھ آجائے، ہم ڈھابے وغیرہ سے کھانا کھا لیں گے۔چیف جسٹس بذریعہ سڑک بالا کوٹ روانہ ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.