سٹی پولیس نے اعلٰیٰ شخصیات کی حفاظت پر مامور 236اہلکار اور آٹھ گاڑیاں وآپس لے لیں، ترجمان پولیس

بدھ 25 اپریل 2018 16:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ پولیس کی جانب سے راولپنڈی میں اعلی شخصیات کی سیکیورٹی ہٹا دی گئی ہے جبکہ پولیس کے 236اہلکار اور آٹھ گاڑیاں وآپس لے لی گئی ہیں تاہم سیکیورٹی برانچ کی جانب سے سروے میں جن اعلیٰ شخصیات کو خطرات کا سامنا ہوگا انہیں دوبارہ سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے سٹی پولیس آٖفیسر(سی پی او)افضال احمد کوثر کے ترجمان نے ''اے پی پی"سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے راولپنڈی میں اعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اور گاڑیاں وآپس لے لی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے جن اعلیٰ شخصیات سے سیکیورٹی وآپس لی گئی ہے ان میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے راہنماشیخ رشید احمد،مسلم لیگ (ن)کے راہنما حنیف عباسی،ملک ابرار احمداور دیگر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ججز کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی وآپس بلا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پولیس کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جن شخصیات کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے انہیں سیکیورٹی مہیا کی جائے جس پر سیکیورٹی برانچ کی جانب سے سروے کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے پر فیصلہ کیا جائے گا کہ جن شخصیات کو خطرات لاحق ہیں انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔