نام نہاد بھارتی جمہوریت کا گندھا چہرہ دنیا کے سامنے آگیا معصوم آصفہ کو انصاف نہ مل سکا‘مقبوضہ کشمیر میں بے گنا لوگوں کو گرفتار کر کے جذبہ آذادی کو سرد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو بھارت کا خواب ہی رہے گا

انصارلامہ جموں و کشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری کا بیان

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) نام نہاد بھارتی جمہوریت کا گندھا چہرہ دنیا کے سامنے آگیا معصوم آصفہ کو انصاف نہ مل سکادوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بے گنا لوگوں کو گرفتار کر کے جذبہ آذادی کو سرد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو بھارت کا خواب ہی رہے گا ان خیالات کا اظہار انصارلامہ جموں و کشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے کیا انہوں نے کہا کہ جہاد ایک مقدس فریضہ ہے جس کو آج کے مسلمان نے فرموش کر دیا تاریخ گواہ ہے جب تک مسلمان جہاد کے ساتھ منسلک رہا تو دنیا پہ حکومت کی اگر آج بھی ہم اپنا بھولا ہوا سبق پھر سے دہرا دیں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمان کو شکست نہیں دے سکتی انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی مدد کرنا پاکستان کے مسلمانوں پر فرض بھی ہے اور قرض بھی کیونکہ کشمیری تکمیل پاکستا ن کی جنگ لڑ رہے ہیں 8لاکھ فوج کے پہرے میں بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا کوئی معمولی بات نہیں کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی سبز ہلالی جھنڈٖے میں دفنانا سعادت سمجتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے جوانوں کو چاہیے کے وہ اپنے کشمیری بھایئوں کی مدد کیلے کشمیری مسلمانوں کا ساتھ دیں