پنجاب فو ڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں، قوانین کی خلاف ورزی پر10 فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے ،ناقص غذا تلف ، وارننگ نوٹسز جاری

بدھ 25 اپریل 2018 21:09

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور اور گرد ونواح میںکارروائی کرتے ہوئے مضر صحت کیمیکلز، مصنوعی ذائقوں اور مٹھاس سے جعلی جوس تیار کرنے پر معروف جوس فیکٹری اور ناقص انتظامات پرفوڈ پوائنٹ کو سربمہر کر دیاگیاجبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 10فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر82,000ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئی60 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور اور گرد ونواح میں کارروائی کرتے ہوئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ پر واقع ایشئین انٹرنیشنل جوس فیکٹری پروڈکشن یونٹ کو جعلی جوس تیار کی تیاری میں مضرِ صحت کیمیکل،کاسمیٹکس کلرز ، مصنوعی ذائقوں اور مٹھاس کے لئے سکرین کا استعمال کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی، مِس لیبلنگ کرنے اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدم دستیابی پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیاجبکہ زنگ آلود ہ مشنری ،کیمیکلز اور مضر صحت رنگ اور غیر معیاری اجزاء تلف کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیض آباد میں واقع بیسٹ فوڈ ساز پروڈکشن یونٹ کوصفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، کھلے رنگ استعمال کرنے، لیبلنگ کی عدم موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں کرتے ہوئے تاج باغ میں ٹاپ بیکرز، سبحان مِلک شاپ ،گڑی شاہو میں احمد علی چکن شاپ اور راجہ چکن سیل سنٹر ،ساندہ میں حافظ سوئٹس اینڈ بیکرز ،ٹائون شپ میں وقاص مِلک شاپ ،رحمان پورہ میں لیاقت سوئٹس اینڈ بیکرز ،واپڈا ٹائون میں بسم اللہ دہی بھلے اورفیروز پور میں بندو خان سوئٹس اینڈ بیکرز،اور مالمو سوئٹس اینڈ بیکرز،کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر مجموعی طور پر82,000ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔

بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 40فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔