کوئٹہ ،مزدا سٹاپ سبزی منڈی اور ٹرک اڈے میں بجلی کے ٹرانسفارمر بار بار جلنے سے بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے،

پشتونخوامیپ جس کے باعث عام شہری بالخصوص تاجر برادری ومزدور سخت پریشان ہے اوراحتجاج کرنے پر مجبور ہیں ، بیان

بدھ 25 اپریل 2018 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پشتونخوامیپ ہزار گنجی علاقائی یونٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ہزار گنجی مزدا سٹاپ سبزی فروٹ منڈی اور ٹرک اڈے میں بجلی کے ٹرانسفارمر بار بار جلنے اور وولٹیج خراب ہونے کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے بجلی سے استعمال ہونیوالی اکثر مشینری اشیاء جل کر ناکارہ ہوچکی ہے جس کے باعث عام شہری بالخصوص تاجر برادری ومزدور سخت پریشان ہے اوراحتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ واپڈا حکام اورمحکمہ زراعت ، مارکیٹ کمیٹی اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محکمہ فوری طور پر بجلی کا بحران حل کرے دیگر صورت حال میں پشتونخوامیپ تاجر برداری کے ساتھ مل کر سخت احتجاج کریگی کیونکہ بجلی نہ ہونے کے باعث کاروبار سے مسنلک لوگوں کو سخت نقصان کا سامنا ہے ۔