عوام کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنی توانائیاں کام میںلائیں، عدنان باچا

جمعرات 26 اپریل 2018 13:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کے چیئرمین عدنان باچا اور وائس چیئر مین افسر خان نے ضلع بھر کے پولیس افسران کیلئے منعقدہ بریفنگ میں کہا ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور زیادتی کا شکار فریادیوں کی دادرسی کیلئے اپنی توانا ئیاں کام میں لائیں۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں ڈی سی بونیر ظریف المعانی،ایس پی انوسٹی گیشن درویش خان اور تھانہ ڈگر کے ایس ایچ او فسان خان نے دلچسپی دکھائی جبکہ کمیشن کے مرد و خواتین ممبران نے شرکت کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کیلئے کمربستہ ہیں۔

چیئر مین اور وائس چیئرمین نے کہا کہ پولیس ایکٹ میں کمیشن کے لئے جن اختیارات اور فرائض کا ذکر موجود ہے وہ ان قوانین کے مطابق کوتاہی اور زیادتی کی صورت میں باز پرس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :