زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں‘شہباز شریف

جمعرات اپریل 13:26

زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں‘شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے،،زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے نام پر دھرنے دے کر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا ہے، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔۔شہباز شریف نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، ان دونوں نے خیبرپختونخواہ اور سندھ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابترصورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے روز اول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔