یونین کونسل سرائے نعمت خان کو مسلم لیگ نواز گروپ کا گڑھ بنائیں گے، سید مسعود شاہ

جمعرات 26 اپریل 2018 13:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) یونین کونسل سرائے نعمت خان کو مسلم لیگ نواز گروپ کا گڑھ بنائیں گے، آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ نواز گروپ کے امیدوار یونین کونسل سرائے نعمت خان سے کلین سویپ کریں گے، مسلم لیگ یوتھ ونگ کی تمام تنظیموں کو گائوں گائوں کی سطح پر منظم اور فعال بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع ہری پور کے نائب صدر سید مسعود شاہ آف بانڈی میاں پیر داد نے یہاں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف کا پیغام ہر گاؤں گاؤں تک پنچائیں گے، یونین کونسل سرائے نعمت خان مسلم لیگ نواز گروپ کا گڑھ بن چکا ہے، آمدہ انتخابات میں ہر دیہات کے تمام پولنگ سٹیشنوں سے مسلم لیگ نواز گروپ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔