ْکے ایم یومیں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل (پی ایم ڈی سی )کے علاقائی دفتر کا افتتا ح

جمعرات 26 اپریل 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) خیبر میڈیکل یو نیورسٹی پشا ور(کے ایم یو)میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل (پی ایم ڈی سی )کے علاقائی دفتر کا افتتا ح کر دیا گیا۔ یہ افتتا ح پی ایم ڈی سی کے صدر جسٹس ریٹا ئر ڈ میا ں شاکر اللهجان نے کیا جبکہ اس مو قع پر کے ایم یو کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپور، کنٹرولر امتحا نا ت کر نل ریٹا ئرڈ ڈاکٹر محمد بختیارخان اور ڈائر یکٹر فنا نس ونگ کما نڈر ریٹا ئر ڈ تو قیر احمد کے علاوہ مختلف ذیلی اداروں کے سر براہان اور پی ایم ڈی سی کے متعلقہ حکا م بھی مو جو دتھے۔

پی ایم ڈی سی کے علاقائی دفتر کی افتتا حی تقر یب سے بطور مہما ن خصوصی خطاب کر تے ہو ئے پی ایم ڈی کے صد ر جسٹس ریٹا ئر ڈ میا ں شاکر اللهجان نے کہا کہ یہ انکے اور پی ایم ڈی سی کیلئے اعزاز اور فخر کی با ت ہے کہ وہ خیبر پختو نخوا کے ہزاروں ڈاکٹروں کی سہو لت کیلئے کے ایم یو میں پی ایم ڈی سی کے علاقائی دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے علا قا ئی دفتر کے کے ایم یو میں قیا م سے جہا ں صو بے کے ہزاروں میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹروں کو اپنے اسنا د کی رجسٹریشن، تجدید اور تصدیق کیلئے اسلام آباد کے چکر نہیں لگا نے پڑیں گے وہا ں کے ایم یو اور پی ایم ڈی سی کے ذیلی دفتر کی ایک ہی چھت تلے مو جو د گی سے ہزاروں ڈاکٹروں کے قیمتی وقت اور وسا ئل کی بچت بھی ہو گی۔

جسٹس ریٹا ئر ڈ میا ں شاکر اللهجان نے کے ایم یو میں پی ایم ڈی سی کے دفتر کے قیا م کے سلسلے میں یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا ویدکی خواہش اور کو ششوں کو سرہتے ہو ئے تو قع ظا ہر کی کہ انکی قیا دت میں کے ایم یو نہ صر ف اپنی کا میا بیوں کا سفر جا ری رکھے گی بلکہ نت نئے منصو بو ں اور صوبے میں طبی تعلیم اور تحقیق کی بہتری کو عملی جا مہ پہنا نے کیلئے صحت سے متعلق دیگر اداروں کے اشتر اک سے اپنی صلا حیتوں کو مذید بروئے کا ر لانے میں بھی کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے۔

تقر یب سے پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا ویدنے بھی خطا ب کیا اور اس موقع پر پی ایم ڈی سی کے علاقائی دفتر کے قیا م کو خو ش آئند قرار دیتے ہو ئے اپنے ہر ممکن تعا ون کی یقین دہا نی بھی کرائی۔ جبکہ آخر میں پی ایم ڈی کے صدر نے فیتہ کا ٹ کر پی ایم ڈی سی کے علاقائی دفتر کا با ضا بطہ افتتا ح کیا۔

متعلقہ عنوان :