Live Updates

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کے بیانیے کو مزید تقویت پہنچائے گا، خواجہ طارق نذیر

عدالتی فیصلے کے ذریعہ وزیر خارجہ کو نااہل قرار دینے سے پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ایمپائر کی انگلی پر انحصار کرنے والے 2018کے عام انتخابات میں عوام کی جانب سے حتمی فیصلے کا انتظار کریں، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) کراچی

جمعرات 26 اپریل 2018 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کے بیانیے کو مزید تقویت پہنچائے گا۔عدالتی فیصلے کے ذریعہ وزیر خارجہ کو نااہل قرار دینے سے پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایمپائر کی انگلی پر انحصار کرنے والے 2018کے عام انتخابات میں عوام کی جانب سے حتمی فیصلے کا انتظار کریں۔جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے مستقبل کا فیصلہ عدالتیں نہیں عوام کرتے ہیں۔خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے نے ایک مرتبہ پھر عوامی کے ذہنوں میں کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام جاننا چاہتے ہیںکہ عمران خان ،شیخ رشید اور عثمان ڈار کو کس طرح فیصلوں کو قبل از وقت علم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی ایک طویل سیاسی جدوجہد ہے۔انہوںنے عدلیہ بحالی کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ،اس طرح کے فیصلوں سے خواجہ آصف کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ خواجہ آصف کی نااہلی سے نواز شریف کے بیانیے کو تقویت پہنچائے گی ،وزیر خارجہ کی نااہلی سے پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی تنہائی میں اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ 2018کے عام انتخابات عوام اپنی اجتماعی دانش سے غیر جمہوری سوچ کے پیروکاروں کو خس خاشاک کی طرح بہا لے جائیں گے۔جمہوری سوچ رکھنے والے باشعور عوام اپنی دانش سے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کی نااہلی کے فیصلے سے سی پیک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔سی پیک ملک کی تقدیر بدل دینے والا منصوبہ ہے۔تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں اور اس طرح کے فیصلوں سے اجتناب کیا جائے جس سے ملک کی ترقی اور خوشحال کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات