سی ای او حیسکو کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 22:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اس سلسلے میںسپرنیٹنڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیدرآباد عرفان میمن ،ایکسئن آپریشن ڈویژن گاڑی کھاتہ گلزار احمد دستی کی سربراہی میں آپریشن سب ڈویژن گاڑی کھاتہ اور صدر سب ڈویژنوں کے علاقے میں ایس ڈی او گاڑی کھاتہ وقاص ترین اور ایس ڈی او صدر سب ڈویژن سید عاقب عباس شاہ کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران گاڑی کھاتہ ، ریشم گلی ، اور تلسی داس روڈ کے علاقوں میں چیکنگ کی گئی جس میں 500بجلی کنکشنوں میں چوری پکڑی گئی ، کنکشن فوری طور پر منقطع کیئے گئے ، ایکسئن گاڑی کھاتہ نے بجلی چوروں کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت دے دیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایس ڈی او صد ر سب ڈویژن سید عاقب عباس شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹیشن روڈ ، الرحیم شاپنگ سینٹر اور نزھت گرلز کالج کے علاقوں میں چیکنگ کی گئی،جس میں 250 کنکشنوں میں بجلی چوری پائی گئی نذرت گرلزکالج میں بجلی کی چوری پکٹری گئی طالبات کی سہولت کیلئے فوٹو کاپی مشین جو چوری کے ذریعے چلائی جارہی تھی کنٹین ور دیگر کالج کے شعبہ جات بھی ڈائریکٹ کنکشنوں سے چلائے جارہے تھے کو فوری طور پر منقطع کرکے مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے علاوہ الرحیم شاپنگ سینٹر کے فلیٹس اور دوکانوں کے کمرشل کنکشنوں میں بھی چوری پکڑی گئی ، کنکشن فوری طور پر منقطع کردیئے گئے ہیں مزد ید برآں گردو نواح کے بجلی کے کنکشن بھی چیک کیئے گئے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر 100 سے زائد نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :