Live Updates

ملک کی ترقی میںروڑے اٹکانے والے عوامی عدالت میںسزایافتہ ہوجائیںگے،امیرمقام

جمعرات 26 اپریل 2018 22:34

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وکٹیں گرانے کے دعویدارعوامی عدالت میںفیصلہ ہارچکے ہیں،مسلم لیگ(ن)عوام کی طاقت کی بدولت بھاری مینڈیٹ حاصل کریگی، ملک کی ترقی اورعوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودمیںروڑے اٹکانے والے عوامی عدالت میںسزایافتہ ہوجائیںگے،تحریک انصاف نے صوبے کے تجربہ گاہ بنادیاہے،خیبرپختونخوااور اس خطے کے عوام مزیدتجربہ گاہ کے متحمل نہیںہوسکتے، عوام بہترین منصف ہیںسب کی ادواراقتدارکاجائزہ لیاہے اب سبزجھنڈے تلے ترقی کی سفرکیلئے راہ تک رہے ہیںاورانشاء اللہ مینڈیٹ لینے کے بعد عوام کوکبھی مایوس نہیںکریںگے۔

ان خیالات انہوںنے مانگادرگئی چارسدہ میںایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اختیارولی،سابق صوبائی وزیروصوبائی نائب صدراحسان اللہ خان اورہمایون شاہ باچا نے بھی خطاب کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کامقصدملک کی ترقی اورعوام کے مسائل حل کرناکبھی نہ تھااورنہ رہیگا،عمران خان سیاست کو پارٹ ٹائم جاب سمجھتے ہیں،عوام کے مسائل پرانکے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔انہوںنے کہاکہ ہم کارکردگی کی بدولت انشا ء اللہ عوام کی عدالت میںسرخروہوںگے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات