کراچی،ہیومن را ئٹس نیٹ ور ک کے تحت شہر میں بجلی کی لوڈ شیدنگ اور پانی کے مسئلہ پر کراچی کا نفرنس کے عنوان پر ا گول میز کا نفرنس کا انعقاد

جمعرات 26 اپریل 2018 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) ہیومن را ئٹس نیٹ ور ک ( ایچ آ راین ) کے تحت شہر میں بجلی کی لوڈ شیدنگ اور پانی کے مسئلہ پر کراچی کا نفرنس کے عنوان پر ادارہ نورحق میں گول میز کا نفرنس کا انعقاد ہوا، جس کی صدرات امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی ۔اس مو قع پر ایچ آ ر این کے صدر انتخاب عالم سوری ،پا کستان پو لیس ویلفیئر سول سو سائٹی ٹرسٹ کے چئیرمین راجہ شفقت علی، بتول ویلفیئر کے سربراہ شر یف الدین، جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر و دیگر مو جود تھے ۔

مقررین نے کے الیکٹر یک کی اذیت ناک لو ڈشیڈنگ اور پا نی کی عدم فراہمی سے پیدا ہو نے والی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔ انھوں نے جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے آج بروز جمعہ کوہو نے والی پر امن ہڑتال کی حمایت کر تے ہوئے کہا کہ اس سے کراچی کے شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے ہیں اور ان کی آ واز اعلیٰ حکام تک پہنچانی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی و صوبائی حکومتوں نے شہر کراچی کے سلگتے ہوئے مسائل پر مکمل خاموشی اختیار کی ہے او ر تماشائیوں کا کردار ادا کررہی ہیں۔بجلی کی لوڈ شیدنگ سے طلبا ، گھریلو خواتین و بزرگ افرادکا فی متاثر ہورہے ہیں۔جبکہ دوسری طر ف شہر کے مختلف علاقوں میں ایک ایک مہینے تک پا نی کی فراہمی نہیں ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عوامی مسائل کے حل اور پا نی و بجلی کے نظام کی درستگی کیلئے آج کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔