پشاور:کاشتکاروں کا احتجاج رنگ لے آیا

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان نے گنّے کی قیمت از خود مقرر کرنے کا فیصلہ

جمعرات 26 اپریل 2018 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) کاشتکاروں کا احتجاج رنگ لا یا ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان نے گنّے کی قیمت از خود مقرر کرنے کا فیصلہ ہم اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس بات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور اور سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے کر کاشتکاروں کے دل جیت لئے اس پر پاکستان بھر کے کاشتکار چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے مشکور ہیں یاد رہے کہ حکومت نے 180/- روپے فی چالیس کلوگرام کا نرخ مقرر کیا تھا اور ملز مالکان کاشتکاروں سے محض 140/- روپے فی چالیس کلوگرام ہی خرید رہے تھے انہوںنے مزید کہا کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج فیصلہ کیا ہے کہ امدادی قیمت ہم خود مقرر کریں گے اور عید سے پہلے پہلے کاشتکاروں کو ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے حافظ حشمت نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلہ کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائے اور پاکستان کے غریب کاشتکاروں کی حالت زار پر رحم کرے ۔