پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس

اسمبلیاں تحلیل ہونے والی ہیں تو موجودہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اس سال کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، اجلاس میں قرارداد

جمعرات 26 اپریل 2018 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کے چونکہ اسمبلیاں تحلیل ہونے والی ہیں تو موجودہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اس سال کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی اختیار نہیں چونکہ یہ اسمبلیاں اپنی مدت ہوری کرچکی ہیں اسلیئے صوبائی و قومی اسمبلی میں بجٹ نہی ہیش کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی 70لاکھ کم کردی گئی ڈیڑھ کروڑ کی ابادی کے لحاظ سے بنائے جانے والا بجٹ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ناکافی ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں جتنے بجٹ ہیش کیئے گئے وہ ہندسوں کے گورکھ دھندھ کے علاوہ کچھ نہ تھے عوام کو پچھلے بجٹوں میں کوئی ریلیف نہی فراہم کیا گیا۔