حکومت سندھ صوبے میں پہلی مرتبہ 7مئی کو یوتھ پالیسی کا اعلان کرے گی، وزیر اطلاعات سندھ
اس پالیسی کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے کہ کس طرح نوجوان اپنے شعبوں میں آگے آسکتے ہیں، آرٹس کونسل میں خطاب
جمعرات 26 اپریل 2018 23:08
(جاری ہے)
سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سندھ کے رہنے والوں کے لئے ثقافتی طور پر ایک اہم رول ادا کررہا ہے۔ محمد احمد شاہ جس طرح آرٹس کونسل میں کام کررہے ہیں یہ انہی کا وژن ہے کہ آرٹس کونسل اپنی ثقافتی سرگرمیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک پہچان بنارہا ہے۔
میں نے تمام تصاویر دیکھی ہیں ۔ طالبات نے بہت اہم ایشو کو اٹھایا ہے ۔ اس سے ان طالبات کے وژن کا پتہ چلتا ہے۔ میں طالبات کو اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔حکومت سندھ کی طرف سے ان نوجوان آرٹسٹوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا وژن ہے کہ یوتھ کو پرموٹ کیا جائے اس کے لئے ہم نے صوبے میں پالیسی بنائی اور اس میں یوتھ کے تمام مسائل کو مد نظر رکھا ہے۔آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہاکہ آرٹس کونسل میوزک اور تھیٹر کے لئے بہت کام کررہا ہے ابھی ہم نے ایک نیا آرٹ اسکول قائم کیا ہے جس میں 100طلبہ کو اسکالر شپ دی ہے۔ آرٹس کونسل کا مقصد فنکاروں کی پرموشن ہے اور اس کے لئے ہم کام کررہے ہیں کیونکہ فنکار پوری دنیا میں اپنے کام کے ذریعے ملک کا مثبت امیج پیش کرتے ہیں اور اسی وجہ سے آرٹس کونسل کو پوری دنیا میں آرٹ اور فن کے حوالے سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ اس نمائش میں 5طالبات کی 58تصاویر رکھی گئی ہیں ۔یہ نوجوان آرٹسٹ ہیں یہ ان کی پہلی نمائش ہے آرٹس کونسل نوجوان آرٹسٹوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ آرٹسٹ دانیہ شاہ، راحمہ جنید، شیزہ حئی، انوشہ حسن اور نمرہ ندیم نے کہاکہ آرٹس کونسل کی یہ اچھی روایت ہے کہ وہ نئی آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ہماری آج پہلی نمائش ہے ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے ہم احمد شاہ اور آرٹس کونسل کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے لئے اس نمائش کا انعقاد کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.