کراچی ، ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میںمیونسپل کمشنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میںمیونسپل کمشنر کی حیثیت سے جمعرات کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈاکٹر سید سیف الرحمن اس سے قبل بطور کمشنر ژوب بلوچستان خدمات انجام دے رہے تھے اس سے قبل وہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی اورایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ای اینڈ آئی پی سٹی گورنمنٹ کراچی اور دیگر عہدوں پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے میئر کراچی وسیم اختر سے تفصیلی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، میئر کراچی نے توقع ظاہر کی کہ ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی بطور میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی تعیناتی سے ادارے کے جملہ امور میں بہتری آئے گی اور وہ اپنے تجربے اور انتظامی صلاحیتوں کی بدولت عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی ملازمین کے معاملات کی دیکھ بھال کا کام بھی احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

#