نواب ثناء اللہ خان زہری سے عبدالقادر بلوچ اورجمال شاہ کاکڑکی ملاقات

پارٹی الیکشن ،عام انتخابات سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال

جمعرات 26 اپریل 2018 23:12

نواب ثناء اللہ خان زہری سے عبدالقادر بلوچ اورجمال شاہ کاکڑکی ملاقات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سابق وزیراعلی بلوچستان ،چیف آف جھالاوان اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری سے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے قائمقام صدر اور وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے قائم مقام سینئر نائب صدرجمال شاہ کاکڑ نے ملاقات کی ،پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی الیکشن ،عام انتخابات سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال ہوا اور اس میٹنگ میں بعض اہم فیصلے کئے گئے۔