صوبائی حکومت بلوچستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فول پروف حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے،عاشی اکرم

موجودہ صوبائی حکومت پاک افواج ایف سی اور سیکورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان کا مثالی امن بحال ہوا تاہم ملک دشمن عناصر کبھی نہیں چاہتے کہ بلوچستان کی عوام خوشحال اور پرامن زندگی بسر کرسکیں کبھی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی اقلیتی برادری کو خون میں نہلایا جاتا ہے، تاہم محب وطن بلوچی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنارول ادا کرتے رہیں گے، گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) چیئرپرسن بلوچستان مائیزوٹی ونگ انٹرفیتھ ہارمینی ہومن رائٹس آف پاکستان سماجی کارکن عاشی اکرم نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی اور پولیس کے جوانوں کی شہادت ہمارے لئے المیہ سے کم نہیں صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہم سب نے مل کا کام کرنا ہوگا صوبائی حکومت بلوچستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فول پروف حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے منگل کے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرائے میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل کمیشن فارانٹر فیتھ ہارمنی اینڈ ہیومن رائٹس آف پاکستان کے رضا کار بھی موجود تھے چیئرپرسن بلوچستان مائیزوٹی ونگ انٹرفیتھ ہارمینی ہومن رائٹس آف پاکستان میڈم عاشی اکرم نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پاک افواج ایف سی اور سیکورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان کا مثالی امن بحال ہوا تاہم ملک دشمن عناصر کبھی نہیں چاہتے کہ بلوچستان کی عوام خوشحال اور پرامن زندگی بسر کرسکیں کبھی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی اقلیتی برادری کو خون میں نہلایا جاتا ہے تو کبھی سنی شیعہ کو لڑانے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم محب وطن بلوچی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنارول ادا کرتے رہیں گے ہماری حفاظت پر مامور ایف سی اور پولیس جوانوں کو منگل کے روز نشانہ بنایا جس میں کئی بہادر جوان ہم سے جدا ہوئے جس کا ہمیں افسوس ہے انہوںنے کہا کہ حکومت ٹھوس بنیادوں پر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرے تاکہ ہمارا بلوچستان کا امن بحال ہوسکے انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں فائرنگ میںشہید ہونے والے ایف سی اور پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کے دکھوں کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ آپ سب کو صبر جمیل عطاء فرمائیں المناک واقعات میں ذخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔