گاہکوچ لاری اڈے کے قریب نوجوان کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا، ملزم فرار

جمعرات 26 اپریل 2018 23:48

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) گاہکوچ لاری اڈے کے قریب نوجوان کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لی جبکہ اصل ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا مقتول اور تمام ملزمان کا تعلق داریل سے ہے جمعرات کے روز گاہکوچ لاری اڈے کے قریب پچیس سالہ نوجوان دیول ولی ساکنہ ڈوڈوشال تحصیل داریل ضلع چلاس کو پہلے فائرنگ بعد میں چاقو سے وار کرکے قتل کر دیا گیا ملزم موقع واردت سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے دو ساتھیوں شیر اعظم اور سعید اللهساکنان داریل کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی ہے قتل کی واردات دیرنیہ دشمنی بتائی جاتی ہے پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول کی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچاکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :