وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے عظیم عزم کے ساتھ کام کیا ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

جمعرات 26 اپریل 2018 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے عظیم عزم کے ساتھ کام کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کامیابی بھی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے صوبے بھر میں کوئی گھوسٹ سکول یا استاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے سکولوں میں طالب علموں کے اندراج میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے سکولوں میں تعلیمی اخراجات کے لیے طالبات کو ماہانہ وظیفہ بھی ادا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود معیار تعلیم کے فروغ کے لیے تعلیم کے شعبے میں مذید کام کرنے کی ضرورت ہے۔