ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایچ آئی وی ۔1کی روک تھام کیلئے عالمی اینٹی باڈی ڈرگ کی ایجاد

جمعہ 27 اپریل 2018 15:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء)ہانگ کانگ یونیورسٹی(ایچ کے یو) کے سیائنسدانوں کی سربراہی والی ایک تحقیقی ٹیم نے ایچ آئی وی/ایڈز کیخلاف ایک عالمی اینٹی باڈی ڈرگ کی ایجاد کا اعلان کیا ہے جو’’ایک پتھر سے دوپرندے شکار کر سکتی ہے ‘‘ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ منفرد اینٹی باڈی ڈرگ نہ صرف جنیاتی طور پر تمام مختلف ایچ آئی وی ۔

(جاری ہے)

1علامات کی پڑتال کیلئے عالمی طور پر موثر ہے بلکہ انسان نما چوہے کہ ماڈل میں متاثرہ حلیوں کے خاتمے کو بھی فروغ دیتا ہے اس کا اعلان ٹیم نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔