کوئٹہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

جمعہ 27 اپریل 2018 16:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) کوئٹہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ پر واقع پرچون کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خیر بخش ولد امیر بخش نامی شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے ۔