نواز شریف کے خلاف ٹرائل پاکستان کی جمہوریت کو ختم کر رہا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 اپریل 2018 16:37

نواز شریف کے خلاف ٹرائل پاکستان کی جمہوریت کو ختم کر رہا ہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) دا وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاکستان کے فوج اور عدلیہ کے اداروں کے ساتھ تنازعات ملک کی نازک جمہوریت کو ختم کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے خلاد کرپشن کے مقدمے کی سماعت میں سیاست دانوں، جرنیلوں اور ججوں نے پاکستان کے سفیروں کے طور پر مقابلہ کیا۔ 200 ملین سے زائد جوہری ہتھیار رکھنے والی عوام کو عدم استحکام کا خطرہ ہے۔

تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ نئے ہونے والے الیکشن کی وجہ سے پاکستان میں طویل جدوجہد کے بعد قائم جمہوریت کی جڑوں کو خطرہ ہے۔نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کی ایک تنظیم ان کے خلاف ہے۔نواز شریف نے کہا کہ یہ جمہوریت کی جنگ ظلم کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوج اور عدلیہ نے مل کر نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالا ہے۔

اور پھر ان پر کرپشن کا الزام ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔جب کہ نواز شریف پر کرپشن کرنے کا کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا۔بلکہ یہ سب ایک ایسے لیڈر کو باہر نکالنے کے لیے کیا گیا جو شہری استحکام پر زور دیتا ہے۔نواز شریف کے حامیوں نے نواز شریف کے خلاف احتساب کے عمل کو اہم اقدام قرار دے دیا ہے۔نواز شریف کی پارٹی اور پیپلز پارٹی، ان دونوں جماعت پر اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے تا ہم دونوں پارٹیاں یہ الزامات ماننے سے انکار کرتی رہی ہیں۔