چیف جسٹس کی سٹیل انڈسٹری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

ڈیوٹی لگانا اور ڈیوٹی اٹھانا حکومتی معاملہ ہے،جسٹس ثاقب نثار

جمعہ 27 اپریل 2018 19:51

چیف جسٹس کی سٹیل انڈسٹری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سٹیل انڈسٹری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوٹی لگانا اور ڈیوٹی اٹھانا حکومتی معاملہ ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پاکستان کی سٹیل انڈسٹری کی درآمدی ڈیوٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

وکیل اسٹیل انڈستری شاہد عثمان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ کے علم میں ہوگا کہ چین اور امریکہ کے درمیان معاشی جنگ جاری ہے چیف جسٹس نے کہا کہ چین اور امریکہ کی اس معاشی جنگ کا اعلان کب ہوا۔ وکیل شاہد عثمانی نے کہا کہ میں صرف ایک بات کررہا ہوں ریگولیٹری ڈیوٹی اٹھانے سے پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری متاثر ہورہی ہے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسٹیل انڈسٹری کیسے متاثر ہورہی ہے۔ ڈیوٹی لگانا اور ڈیوٹی اٹھانا حکومتی معاملہ ہے۔ وکیل اسٹیل انڈسٹری نے موقف اختیار کیا کہ چین کی درآمدی چیزیں سستی ہیں جس سے مقامی انڈسٹری بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ عدالت نے اسٹیل انڈسٹری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔