ساہیوال:منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ‘دو کلو سے زائد چرس ،37 لیٹرشراب برآمد، 4ملزمان گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 20:13

ساہیوال۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ساہیوال پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 2490گرام چرس اور 37 لیٹرشراب برآمد کرکے 4ملزمان گرفتار کرلئے ،تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران کچی آبادی غلہ منڈی میں چھاپہ مار کر شراب فروش محمدرمضان سے 18 لیٹرشراب معہ چالو بھٹی ‘87/9-L میں لطیف سے 19لیٹرشراب معہ چالو بھٹی ‘ عارفوالا پل کے قریب محمداتفاق سے 1260گرام چرس اور محلہ فرید گنج میں مرتضیٰ سے 1230گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :