ساہیوال: طالب علم طاہر کے اغواء برائے تاوان کے گرفتار ملزم فخر عباس کامیانہ کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے طالب علم طاہر کے اغواء برائے تاوان کے گرفتار ملزم فخر عباس کامیانہ کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزم فخر عباس کامیانہ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

7-5-14کو تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کے علاقہ سے ملزموں نے میٹرک کے طالب علم طاہر کو اغواء کر کے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور غائب ہو گئے اب پولیس نے چار سال بعد تاوان کے بعد طالب علم کو چھوڑنے والے والے ملزم فخر عباس کامیانہ کو گرفتار کر لیا اور پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لیکر تفتیش کی اب عدالت نے پولیس کی مزید ریمانڈ کی در خواست مسترد کر دی اور ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج کر پولیس سے 9مئی تک چالان طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :