لاہور ،ڈرگ ایکٹ پنجاب میں کئی جانے والی ترمیم کیخلاف ڈرگ ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال جاری

جمعہ 27 اپریل 2018 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ڈرگ ایکٹ پنجاب میں کئی جانے والی ترمیم کیخلاف ڈرگ ایسوسی ایشن کی کال پر گزشتہ روز بھی ہڑتال جاری رہی گزشتہ روز ہڑتال کا دوسرا دن تھا جس کے نتیجے میں شہر کے میڈیکل سٹوروں پر تالہ بندی جاری رہی میڈیکل سٹوروں کے مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے شہر میں ادویات نایاب ہو کر رہ گئیں اور مریضوں کے لواحقین ادویات کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے ہڑتالی میڈیکل سٹوروں کے مالکان کا مطالبہ ہے کہ ڈرگ ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم کو ختم کیا جائے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک اس ترمیم کو ختم نہیں کیا جاتا وہ اپنا احتجاج و ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :