اورنگی ٹاؤن میں درندگی کا نشانہ بننے والی رابعہ کے قتل میں گرفتار ملزم کو پولیس نے تفتیش کے دوران عدم ثبوت پر رہا کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں درندگی کا نشانہ بنے والی رابعہ کے قتل میں گرفتار ملزم کو پولیس نے تفتیش کے دوران عدم ثبوت پر رہا کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے رابعہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رحیم بخش کو بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا۔ رابعہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان فضل محمد،مہر علی اور فقیر عرف فقیرا کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔رحیم بخش عدالت کو اطلاع کئے بغیر شہر نہیں چھوڑ سکتا۔ثبوت ملنے پر ملزم کو دوبارہ شامل تفتیش بھی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :