ساہیوال میڈیکل کالج میں سٹوڈنٹس ویک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

جمعہ 27 اپریل 2018 21:20

چیچہ وطنی۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ساہیوال میڈیکل کالج میں سٹوڈنٹس ویک کی تقریبات اختتام کو پہنچ گئیں جن میں طلبہ نے مختلف مقابلوں میں بھر پور حصہ لیا ،ان مقابلوں میں پیٹنگ ،فوٹوگرافی ،کیلی گرافی کے علاوہ سماجی موضوعات پر ڈرامے بھی شامل تھے ،سٹوڈنٹ ویک کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی تھے، اس موقع پر پرنسپل کالج ڈاکٹر ارشد قریشی ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عبدالخالق ، ڈائریکٹر انیس احمد ، معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر نعیم اختر ،فکیلیٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعدادبھی موجود تھی ،کمشنر نے طلبا و طالبات کی بنائی ہوئی پیٹنگ اور دوسری تخلیقات میں گہر ی دلچسپی لی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا ،اختتامی تقریب میں تمام کلاسوں کے طلبا و طالبات نے اصلاحی و سماجی موضوعات پر ڈرامے بھی پیش کئے جن میں ان کو جاندار اداکاری پر بے حد داد ملی ،کمشنر نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بھر پو رکارکردگی پر ساہیوال میڈیکل کالج کے طلبا وطالبات کی کاوشوں کو سراہا اور مختصر عرصے میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :