صوبائی حکومت عوام کی زند گیو ں میں خو شحا لی کی نما یا ں تبد یلی لا ئی ہے،محب اللہ خا ن

جمعہ 27 اپریل 2018 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معا ون خصو صی برا ئے لا ئیو سٹا ک اور امداد با ہمی محب اللہ خا ن نے کہا ہے کہ پا کستا ن تحر یک انصا ف کا منشو ر عوام کی حقیقی معنو ں میں خد مت کر نا ہے اور صوبا ئی حکو مت نے اپنے دور اقتدار میں اس با ت کا عملی مظا ہر ہ کر تے ہو ئے عوام کی زند گیو ں میں خو شحا لی کی ایک نما یا ں تبد یلی لا ئی ہے، یہی وجہ ہے کہ سیا سی جما عتو ں کے اکا بر ین آئے روز پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیا ر کر رہے ہیں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے گوالر ئی مٹہ سوات میں پی ٹی آئی کے زیر اہتما م منعقدہ جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر تحصیل مٹہ کے نا ظم عبداللہ خا ن، ملا کنڈ ریجن کے سنیئر نا ئب صدر حا جی ٖفضل مو لا اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔

(جاری ہے)

اجتما ع سے خطا ب میں محب اللہ خا ن نے کہا کہ اُنہو ں نے اپنے دور اقتدار کے دوران علا قے میں جتنے تر قیا تی کا م کئے ہیں اتنے ما ضی کی کو ئی حکو مت نہیں کر سکی اور آئندہ بھی وہ غر یب لو گو ں کے مسا ئل کو حل کر نے کے لئے اپنی تما م تر توانا ئیاں بروئے کا ر لا ئیں گے۔

محب اللہ خا ن نے کہا کہ خیبر پختو نخوا حکو مت نے تعلیمی نظا م کی بہتر ی کے لئے سکو لو ں میں اضا فی کمروں کی تعمیر، نئے اساتذہ کی تعینا تی اوران کی تر بیت کے لئے مثا لی اقداما ت اُٹھا ئے ہیںاور ان اقداما ت کا تسلسل رہا تو ہما را صو بہ جلد خو شحا لی سے ہمکنا ر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :