دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی ٹانگ سے محروم ہوجانے والے پولیس اہلکار کے لیے آرمی چیف کا زبردست اعلان

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ٹانگ سے محروم سپاہی صابر حسین کو آرمی بحالی مرکز سے مصنوعی ٹانگ لگانے کا حکم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اپریل 2018 19:51

دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی ٹانگ سے محروم ہوجانے والے پولیس اہلکار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2018ء) : دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی ٹانگ سے محروم ہوجانے والے پولیس اہلکار کے لیے آرمی چیف کا زبردست اعلان کر دیا گیا۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ٹانگ سے محروم سپاہی صابر حسین کو آرمی بحالی مرکز سے مصنوعی ٹانگ لگانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی ٹانگ سے محروم ہوجانے والے پولیس اہلکار صابر حسین کو آرمی چیف کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور آرمی چیف کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ صابر حسین کو آرمی بحالی مرکز سے مصنوعی ٹانگ لگائی جائے۔یاد رہے کہ پولیس اہکار صابر حسین بڑے مجرموں سے مقابلے کے دوران اپنی ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا۔