لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ کے باوجود خاتون امیدوار کو محکمہ تعلیم میں ایلمنٹری ٹیچر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست سیکرٹری تعلیم کو بھجوا دی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ کے باوجود خاتون امیدوار کو محکمہ تعلیم پنجاب میں ایلمنٹری اسکول ٹیچر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست سیکرٹری تعلیم پنجاب کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے ریحانہ یاسمین کی درخواست پر سماعت کی جس میں میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود خاتون کو بطور ایلمنٹری ٹیچر تقرر نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرت پر انے کے باوجود اسکو ایلمتری سکول آیجوکیٹر بھرتی نہیں کیا جا رہا وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواستگزار کو بھرتی کرنے کا حکم دے عدالت نے درخواست فیصلے کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن کو بھجوا دی۔