دو مئی کے قومی ورکر کنو نشن انتخابی مہم کا آغاز کیا جا ئے گا، مولانا عبدالرئوف /محمد کاشف

جمعہ 27 اپریل 2018 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے صدر مولانا عبد الرئو ف اور سیکرٹری جنرل محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ دو مئی کے قومی ورکر کنو نشن انتخابی مہم کا آغاز کیا جا ئے گا ، سیکولر اور لبرل جماعتوں کے مقابلے میں ملک کی دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے پاکستانی قوم کی امیدوں کا مرکز ہے ۔

70 سال سے اقتدار پر قابض حکمراں نے ملک کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کے لیے ہر حربہ آزمایا ، مگر دین سے محبت کرنے والے عوام نے اپنوں اور اغیار کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور نظریہ پاکستان کو زندہ رکھا ۔ نظریہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں نے آدھا ملک گنوایا اور باقی ماندہ بھی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا گڑھ بنا ہواہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

انھوں نے کہا دینی و محب وطن قوتوں کا اتحاد ایم ایم اے پاکستا ن کو سنجیدہ اور باوقار قیادت دے گا ۔ ملک کو اسلامی نظریاتی اور بااعتماد قیادت کی ضرورت ہے ۔ 2018 ء کے انتخابات میں ایم ایم اے بھر پور حصہ لے گی ، سیکولر حکمران آئین کی ا سلامی دفعات کو بھی بدلنے یا ختم کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں ، دستور پاکستان کو بچانے کے لیے بھی دینی قوتوں کا متحد ہونا انتہائی ناگزیر تھا ،متحدہ مجلس عمل کے رہنمائوں نے کہا سیکولر اور لبرل جماعتوں کے مقابلے میں ملک کی دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے پاکستانی قوم کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ ایم ایم اے ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے عوام کو متحد کرے گا ۔ آئندہ الیکشن غلامان امریکہ اور غلامان مصطفیؐکے درمیان ہوں گے ۔ اعجاز خان

متعلقہ عنوان :