چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصل آباد میں سات سالہ بچی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا‘ آئی جی پنجاب سے تین روز میں رپورٹ طلب

جمعہ 27 اپریل 2018 23:32

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصل آباد میں سات سالہ بچی سے زیادتی کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصل آباد میں سات سالہ بچی سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے ، یادرہے کہ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے چیف جسٹس کے نام ارسال کئے گئے خط پرلیا ، جس میں واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طارق نامی رکشہ ڈرائیور جو ا ن کے محلے دار ہیں نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے واقعہ کے بعد بچی نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کے بارے میں متعلقہ پولیس افسران کے روبرو اپنابیان بھی ریکارڈ کرایا لیکن ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق کی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، متاثرہ بچی کے والد نے اپنے خط میں مزید بتایا ہے کہ ملزم کی ضمانت پولیس کی جانب سے شواہد مٹائے جانے اورناقص تفتیش کے باعث ہوئی ہے ، جس پرچیف جسٹس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔