تحریک انصاف میں آنے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں،عمران خان کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ اپریل 22:27

تحریک انصاف میں آنے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں،عمران خان کا دعویٰ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی بنائی تھی تو سب کہہ رہے تھے کہ تحریک انصاف نہیں چلے گی جبکہ آج پارٹی میں آنیوالوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران انکا کہنا تھا کہ جب پارٹی بنائی تو کہا گیا ڈبل پارٹی سسٹم ہے اور پی ٹی آئی نہیں چل سکے گی لیکن آج پارٹی میں آنے کے لیے لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔

اس دوران انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے۔خیبر پختونخواہ کے بڑے اسپتالوں کا پانچ سال پہلے کی حالت سے موازنہ کرا لیں سب کو تبدیلی کا ادازہ ہو جائے گا۔ ہماری پولیس پاکستان کی سب سے بہتر پولیس ہے، جو محنت کر کے اوپر آتا وہی بڑا انسان بنتا ہے۔