میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کا 75 واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:40

میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کا 75 واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کا 75 واں یوم ولادت آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔میجر شبیر شریف شہید کے یوم ولادت پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے میانی صاحب قبرستان میں ان کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943 ء کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ میجر شبیر نی1971 کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا۔میجر شبیر شریف شہید سے قبل ان کے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید نے بھی نشان حیدر حاصل کیا تھا۔ جبکہ ان کے چھوٹے بھائی جنرل (ر) راحیل شریف کو پاکستان کے آرمی چیف رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔جنرل (ر) راحیل شریف ان دنوں سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی اہم ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔