گوجرہ میں مچھلی کے شکار کے دوران پائوں پھسلن کے باعث نوجوان پل سے گر کر جاں بحق

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:55

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) مانسہرہ میں ڈب نمبر ایک کا رہائشی نوجوان گوجرہ میں مچھلی کے شکار کے دوران پائوں پھسلن کے باعث پل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی افراد کی کوششوں سے نعش نکال لی گئی۔

(جاری ہے)

پھلڑہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نوجوان راشد دوستوں کے ساتھ گوجرہ میں مچھلی کے شکار کیلئے گیا ہوا تھا کہ اچانک اس کا پائوں پل سے پھسل کیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے دریا میں ڈوب گیا۔ مقامی افراد نے بڑی تگ و دو کے بعد نوجوان کو نہر سے نکالا گیا تو وہ اس وقت جاں بحق ہو چکا تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش متعلقہ علاقہ کو روانہ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :