مردان ،ْ نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،ْ دو زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:25

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) مردان کے علاقے پا رہوتی نہر چوک کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق پار ہوتی نہر چوک کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد اصل حقائق کا پتہ چلے گا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔